بکرا منڈی میں خوبصورت اورقیمتی جانورتو موجود ہیں لیکن مہنگائی

0
1030

عیدالاضحی کے موقع پر فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کرتے ہیں اس حوالے سے بیوپاری بڑے اورخوبصورت جانور منڈی میں فروخت کے لیے لاتے ہیں اور انکا مہنہ مانگا دام وصول کرتے ہیں لیکن اس سال مہنگائی کی وجہ سے جانور تو بکنے کے لیے آئے ہیں لیکن انکی ہوشربا قیمت اداکرنے والاخریدار موجود نہیں ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ اس سال مہنگائی نے انکی کمر توڑ کررکھ دی ہے اور قربانی کے جانوروں کو انکی پہنچ سے دور کر دیا ہے ایک سفید پوش آدمی کے لیے قربانی کی سنت ادا کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ خوبصورت اور قیمتی جانور خریدنا تو درکنار وہ ایک عام سا جانور بھی خریدنے کی استعداد کھو بیٹھے ہیں۔

مہنگائی سے قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور قربانی کرنا لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوتا جارہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY