فرانس کے صدارتی انتخابات میں صدرایمانوئیل میکرون نےمیرین لیپن کو شکست دے کر میدان مارلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون د ائیں بازو کی امیدوار میرین لیپن کو شکست دیکر اگلے پانچ برسوں کے لیے پھر سے فرانس کے صدر منتخب ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرون نے دوسرے راؤنڈ میں 58فیصد ووٹ حاصل کیےجبکہ دائیں بازو کی امیدوار میرین لیپن نے تقریباً 42 فی صد ووٹ حاصل کر سکیں۔

میکرون 20 سال میں پہلے فرانسیسی صدر ہیں جو دوسری مدت کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY