ذوالفقاربھٹوکی برسی،سندھ حکومت کا آج عام تعطیل کا اعلان

0
203

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی کی برسی کے موقع پر حکومت سندھ نے آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

تففصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی کی برسی آج منائی جارہی ہے ،برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام اور کارکنان شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو 1963 سے 1966 تک ملک کے پہلے فوجی صدر جنرل ایوب خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر تھے جبکہ 1971 سے 1973 تک ملک کے پہلے سویلین صدر اور 1973 سے 5 جولائی 1977تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔

پانچ جولائی کو ملک میں جنرل ضیاء الحق نے مارشل لاء لگایا، اور ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کر لیا گیا، ان پر ایک شخص کے قتل کا مقدمہ چلا، جس میں 18 مارچ 1978 کو ان کو ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی۔

چھ فروری 1979 کو سپریم کورٹ نے بھی سزا کو برقرا رکھا اور 4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔

سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے پیغام میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ شہید بھٹو سے ملنے والا معمولی شخص بھی غیر معمولی بن گیا، شہید بھٹو ملک کی تاریخ میں ہمیشہ قد آورشخصیت رہیں گے، بھٹو نے متفقہ آئین دے کر اندرونی خطرات اور افواج پاکستان کو مضبوط کرکے بیرونی خطرات سے تحفظ دیا۔

آصف زرداری نے کہا سیاسی طاقت عوام سے نکل کر غیر منتخب عناصر کو منتقل ہو رہی ہے، طاقت گولی سے نہیں ووٹ کی پرچی سے آنی چاہیے، ذوالفقاربھٹوتاریخ کےصفحات میں امر ہوگئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندی کی سازشیں متحد ہوکر ناکام بنائیں گے

SHARE

LEAVE A REPLY