مانچسٹر میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے تیز بارش۔ کل بروز اتوار مانچسٹر میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے تیز بارش ہو گئی ہے۔بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں اتوار کو ہونے والے پاکستانمقابلہ بھارت میچ میں بارش جیت جائے گی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 ءمیں انگلینڈکاموسم شائقین اور ٹیموں کے لیے سر کا درد بنا ہوا ہے اور اب تک کھیلے جانے والے 19 میچز میں سے 4 اہم میچز بارش کی نظر ہو چکے ہیں ،روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی عوام شش و پنج کا شکار ہیں کہ 16 جون کو ہونے والا میچ بھی کہیں بارش کی نذر نہ ہو جائے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹاس سیشن کے بعد بارش کے پانیمیں تیرتے ہوئے پویلین لوٹ رہے ہیں جبکہ کرکٹ ایکسپرٹ گراﺅنڈ میں موجود ایک پانیمیں تیرتی کشتی کے اوپر کھڑے تجزیہ دے رہے ہیں،شعیب اختر نے اس تصویر کو شیئر کرکے ساتھ لکھا کہ کل کے میچ میں کچھ ایسا ہی ہوتا نظر آ ہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY