جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ملاقات ہو گی۔ جرمنی میں گروپ بیس کا یہ سربراہی اجلاس سات اور آٹھ جولائی کو منعقد ہو رہا ہے۔
ملکی سطح پر صدر ٹرمپ کو روس کے ساتھ رابطوں کے الزامات کے تحت شدید تنقید کا سامنا ہے اور امریکی قانون ساز ٹرمپ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ روس کے خلاف سخت موقف اختیار کریں۔
اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے متعدد مواقع پر پوٹن کی تعریف کی تھی، تاہم امریکی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ روس پر عائد امریکی پابندیوں میں توسیع کی جانا چاہیے۔












