شمالی کوریا نے سربراہ مملکت کم جونگ ان کی توہین کے جرم میں امریکی صدر ٹرمپ کو’ سزائے موت ‘کا مستحق قرار دیدیا۔
شمالی کوریا کے سرکاری اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو سزائے موت دے دینی چاہیے، انہوں نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی توہین کی ہے۔
سرکاری اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ ٹرمپ نے جو بدترین جرم کیا وہ یہ کہ انہوں نے ہمارے ملک کے رہنما کی شان کی خلاف ورزی کی۔
اخبار کے مطابق ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ایک بھیانک مجرم ہیں جنہیں شمالی کوریا کے عوام سزائے موت سنا چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ بزدل ہیں، ان میں ہمارے فوجیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی جرات نہیں ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کم جونگ ان کو ظالم آمر اور چھوٹا موٹا کہا تھا اور اپنے دورہ جنوبی ایشیا میں امریکی صدر نے خراب موسم کی وجہ سے جنوبی و شمالی کوریا سرحدی علاقے کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔












