ایکسپو سینٹر لاہور میں بیرون ملک جانیوالوں کیلئے ویکسین ختم ہوگئی، ویکسین کی قلت کے باعث بیرون ملک سفر کرنے والے شہری پریشان ہیں۔
ایکسپو سینٹر لاہور کا ہال نمبر 3 ویکسی نیشن کیلئے بند کردیا گیا ، بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ایک ہفتے بعد آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بیرون ملک سفر کے خواہش مند افراد ہال نمبر 3 کے سامنے بیٹھے جہاں ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو واپس جانے کی درخواست کی گئی۔
بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے کہا گیا کہ وہ ایک ہفتے بعد آئیں کیونکہ ویکسین ختم ہوگئی ہے۔












