اسکاٹ لینڈ کی لائبریری سے لی گئی کتاب 73 برس بعد واپس کی گئی

0
761

برطانیہ کے صوبے اسکاٹ لینڈ کے فیفے میں واقع ڈنفرم لائنز سینٹرل لائبریری سے جاری کی گئی ایک کتاب 73 برس سے زائد عرصے کے بعد واپس لوٹائی گئی۔

یہ دراصل امریکی ناول نگار روپرٹ ہیوز کی تحریر پر مبنی کتاب اسٹیٹلی ٹمبر تھی اور یہ بوسٹن کی ایک ایڈونچر اسٹوری تھی۔ اس کتاب کو ڈنفرم لائنز کارنیگی لائبریری اینڈ گیلریز کو چھ نومبر 1948 کو واپس لوٹایا جانا تھا۔

تاہم ایسا نہ ہوسکا اور اب گزشتہ ہفتے لائبریری اسٹاف اس وقت حیران رہ گئے جب انھیں یہ کتاب پارسل کی شکل میں واپس ملی۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ کتاب جس شخص نے لی تھی اس کی بیٹی کو جب یہ گھر سے ملی تو اس نے اسے واپس پوسٹ کیا۔ لائبریری کی اسٹاف رکن ڈونا ڈیوار نے ایک برطانوی میڈیا ادارے کو بتایا کہ جب انھوں نے پارسل کھول کر دیکھا تو انھیں یقین نہ آیا اور وہ زور سے ہنس پڑیں۔

ڈونا کا مزید کہنا تھا کہ انھیں حال ہی میں ایک 14 برس پرانی کتاب واپس ملی ہے جسے ہم حیران کن سمجھ رہے تھے، لیکن ایسا تو ہم نے کبھی سنا ہی نہیں۔ ان کے مطابق اس پر 73 برس کا جب لیٹ فیس کا اندازہ لگایا تو یہ 2847 پائونڈ بنے۔

SHARE

LEAVE A REPLY