کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی میں کے ڈی اے نے حسن اسکوائر سے سفاری پارک تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے۔

کے ڈی اے حکام کے مطابق حسن اسکوائر سے سفاری پارک تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہےاور حسن اسکوائر پر سروس روڈ پر قائم فوڈ اسٹریٹ بھی ختم کردی گئی۔

کے ڈی اے حکام نے بتایا کہ بیت المکرم پر اور اس کے عقب میں واقع مارکیٹ کی تجاوزات بھی گرا دی گئی ہیں اور گزشتہ روز سفاری پارک کے قریب سڑکوں پر قائم تجاوزات کو بھی مسمار کیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران صفورہ گوٹھ تک مکمل تجاوزات ہٹا دی جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY