اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدوں پر خدشات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اتوار کو لبنان کے جنوبی علاقوں اور غزہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں 22 افراد ہلاک اور 124 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے کہا ہے کہ نومبر 2023 میں حزب اللہ سے ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے مطابق 60 دن کے اندر اس کی فورسز کے لیے لبنان کے جنوبی علاقوں سے انخلا ممکن نہیں ہے۔

اتوار کو وائٹ ہاؤس نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل میں ہونے والا معاہدہ 18 فروری تک نافذ العمل رہے گا جب کہ امریکہ اس کی نگرانی کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان، اسرائیل اور امریکہ کی حکومتیں سات اکتوبر 2023 کے بعد گرفتار ہونے والے لبنانی قیدیوں کی واپسی کے لیے بھی بات چیت شروع کریں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY