امریکی حمایت یافتہ عراقی فوج نے ملک کے شمال میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ایک جوابی حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق متحارب فریقوں کے مابین خون ریز تصادم ہوا جس میں پانچ عراقی فوجی ہلاک ہو گئے جب کہ داعش کے بھی دو جنگ جو مارے گئے۔

اس سے قبل آج علی الصبح ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگ جوؤں نے شمالی عراق میں بیجی نامی ایک قصبے کے نواح میں دو اطراف سے منظم حملہ کیا تھا۔ اسی علاقے میں عراق کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بھی واقع ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY