امریکا جانے والے مسافروں کو طیارے میں سوار ہونے سے پہلے انٹرویو بھی دینا ہوں گے۔دنیا بھر سے آنےو الی پروازوں کو نئے سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کی ہدایات کردی گئیں ۔
خبرایجنسی کے مطابق دنیا بھر سے امریکا جانیوالے مسافروں پر نئے سکیورٹی اقدامات کا اطلاق آج سے ہوگا،ایمریٹس ایرلائن کا کہناہےکہ مسافروں کی جانچ کےلیے چیک اِن کاؤنٹر پر انٹرویو ہوں گے۔
نئے قواعد کے پیش نظر امریکا جانے والے مسافروں کوایئرپورٹس پر طویل انتظار کرنا ہوگا۔نئی پابندیوں سے روزانہ امریکا آنے والے تقریباً 3لاکھ25ہزارمسافرمتاثرہوں گے۔
امریکی حکام کے مطابق نئے قوانین کا مقصد انسداد دہشت گردی اقدامات کو مزید سخت کرنا ہے ۔











