شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ہیومن رائٹس آبزرویٹری کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز شامی فوج کے زیرکنٹرول دیر الزور شہر کی ایک کالونی پر نامعلوم طیاروں کی بمباری سے کم سے کم 22 عام شہری ہلاک ہوگئے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق آبزرویٹری کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال شہر دیر الزور کے مغربی حصے میں واقع القصور کالونی پر نامعلوم جنگی طیاروں نے بمباری کی۔

جس کے نتیجے میں کم سے کم 22 عام شہری مارے گئے۔ادھر شام کے سرکاری ٹی وی پر نشر ایک خبر میں القصور کالونی پر بمباری کا الزام امریکا کی قیادت میں داعش کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد پرعائد کیا گیا تاہم عالمی عسکری اتحاد نے اس پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY