شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خودکش کار بم حملے میں کم از کم چھ افراد مارے گئے ہیں۔ ایک سینیئر سکیورٹی اہلکار کے مطابق اس حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 13 ہے۔

بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ صومالیہ میں سرگرم انتہا پسند مسلمان گروپ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہلاک شدگان اور زخمیوں میں بیشتر سکیورٹی اہلکار ہیں۔

خودکش کار بم حملہ موغادیشو کے صدارتی محل کے باہر قائم ایک چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY