غیریقینی سیاسی صورتحال اور نون لیگ پر منڈلاتے خطرات کے بادل، چودھری برادران بھی گرتی ہوئی دیوار کو یک دھکا اور دینے کیلئے میدان میں آ گئے، پرویز الہٰی کہتے ہیں بڑی تعداد میں لیگی ارکان رابطے میں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے بحران کو دو چند کرنے کے ایک اور خواہشمند چودھری برادران متحرک ہو گئے۔ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی سے ناراض لیگی ارکان کے رابطے بڑی تعداد میں ہوئے ہیں۔
پرویز الہٰی کہتے ہیں وقت آنے پر سیاسی کارڈز شو کریں گے۔ چودھری پرویز الہی نے 70 سے زائد ارکان اسمبلی سے رابطوں کا دعویٰ کیا ہے۔












