آسٹریلیا کی عدالتِ عالیہ نے جمعے کے روز نائب وزیراعظم بارنابی جوئس سمیت پانچ قانون سازوں کو پارلیمان کی رکنیت سے محروم کر دیا ہے۔

جمعے کے روز سامنے آنے والے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے وقت ان قانون سازوں کے پاس دوہری شہریت تھی۔ اس کے ساتھ ہی جوئس نائب وزارت عظمیٰ کے منصب سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

آسٹریلوی وزاعظم میکم ٹرن بل نے اس فیصلے کے بعد کہا ہے کہ حکومتی معاملات بدستور جاری رہیں گے اور ان میں کوئی رخنہ پیدا نہیں ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ دسمبر کی دو تاریخ کو جوئس کی سیٹ پر ضمنی انتخابات کا انعقاد ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY