ماں کا دودھ نہ پینے والے بچوں میں زیادہ شرح اموات کا خدشہ

0
477

ایک غیرسرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ماں کا دودھ نہ پینے والے بچوں میں شرح اموات کا خدشہ دوسرے بچوں کی نسبت 14 گنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ جنوبی ایشیا میں بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی شرح میں پاکستان کا آخری نمبرہے۔

اسلام آباد میں غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارت میں ماں کا دودھ پلانے کی شرح 54 فی صد جب کہ پاکستان میں 27 فی صد ہے جوکہ تشویشن ناک ہے

۔تقریب سے خطاب میں ماہرین اطفال کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں بچوں کوماں کادودھ پلانے کی شرح دیگرتمام صوبوں کی نسبت زیادہ ہے جب کہ پنجاب میں یہ شرح 48 فی صد ہے۔ماہرین نے زور دیا کہ ورکنگ وویمن کے لیے ماں کا دودھ پلانے سے متعلق قانون سازی کی جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY