خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور نے نو تعمیر شدہ مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور جب پولیس نے اس کی تلاشی لینا شروع کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ تصدیق کی ہے کہ دھماکا خود کش تھا اور مشکوک شخص نے تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔













