سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور صدر نون لیگ شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی رسمِ قُل ادا کی گئی۔
جاتی امرا میں آج سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور صدر نون لیگ شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی رسم قل ادا کی گئی ہے۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، فرید پراچہ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے رسمِ قل میں شرکت کی اور میاں شہباز شریف اور دیگر سوگوار لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔
واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر کا 22 نومبر کو لندن میں انتقال ہوا تھا، مرحومہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں ادا کی گئی تھی، نمازِ جنازہ مفتی راغب نعیمی نے پڑھائی تھی۔
محترمہ بیگم شمیم اختر کی نمازِ جنازہ میں شہبازشریف، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے شوہر محمد شریف کی قبر کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔
………………….
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور صدر نون لیگ شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی نمازِ جنازہ میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں نمازجنازہ ادا کی گئی جسکے بعد انکو جاتی امرہا کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی نمازِ جنازہ مفتی راغب نعیمی نے پڑھائی۔
محترمہ بیگم شمیم اختر کی نمازِ جنازہ میں شہبازشریف، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کو ان کے شوہر محمد شریف کی قبر کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر کا 22 نومبر کو لندن میں انتقال ہوا تھا جبکہ اُن کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز لندن کے ریجنٹ پارک کی مسجد میں بھی ادا کی گئی تھی جس میں نواز شریف، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار، اُن کے بیٹے علی ڈار اور قریبی عزیز شریک ہوئے تھے۔
مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے رسمِ قل اتوار کو ہو گی جس میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔
……………….
سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی۔ شریف میڈیکل سٹی کے فٹ بال گراؤنڈ میں نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے صبح سویرے لاہور پہنچی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میت کو وصول کیا۔ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز 259 کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا، بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ شریف برادران کی والدہ کو جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، اتوار کو قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔
دوسری جانب بیگم شمیم اختر کی تدفین کے لیے 5 دن کے لیے پیرول پر رہائی کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن سے جاتی امراء پہنچے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نماز جنازہ اور تدفین سمیت تمام معاملات کی خود نگرانی کرینگے۔
ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے شہباز شریف کو بتایا کہ والدہ کی میت کے ساتھ بہن، بہنوئی اور دیگر رشتے دار آ رہے ہیں۔ نواز شریف نے بھائی کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کر دی۔
رہائی کے بعد مریم نواز نے شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے دادی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ چچا جان اس وقت ہم پر شدید غم کی گھڑی ہے، حکومت میری دادی اورآپ کی والدہ کی وفات کو بھی مستقل سیاسی رنگ دے رہی ہے، ہم نے کبھی کسی کی کردار کشی کی ہے نہ کبھی کریں گے۔
یاد رہے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 27 نومبر سے یکم دسمبر تک رہا کیا گیا ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور صدر نون لیگ شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے لاہور پہنچا دی گئی ہے۔
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لاہور ایئر پورٹ پر بیگم شمیم اختر کی میت وصول کی، نواز شریف اور شہباز شریف کی ہمشیرہ کوثر بیگم بھی میت کے ساتھ لاہور پہنچی ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت تدفین کےلیے جاتی امراء شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچا دی گئی، اُن کی نمازِ جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں ادا کی جائے گی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی تدفین جاتی امرا میں میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی۔
………………………….
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی والدہ کی میت برٹش ایرویز کے ذریعے ستائیس نومبر کی شام چھ بجے ہیتھرو کے ٹرمینل پانچ سے لاہور کے لیئے روانہ کر دی گئی جو شیڈول وقت کے مطابق ہفتے کی صبح سات بجے لاہور کے ہوائی اڈے پر پہنچے گی جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز میت وصول کریں گے اور بعد ازاں نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جائے گی
اس سے قبل ستائیس نومبر جمعے کے روز
لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن کی ریجنٹس مسجد میں ادا کردی گئی۔
ہمارے ساتھی کوثر کاظمی نے جو اس موقع پر موجود تھے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے سبب نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شریک ہوئے۔
نماز جنازہ میں سلیمان شہباز، عابد شیر علی، ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر اشرف چوہان، ناصر بٹ و دیگر شریک تھے
نماز جنازہ کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت ایمبولینس کے ذریعے ائیرپورٹ روانہ کردی گئی، میت، برٹش ائیرویز کے ذریعے پاکستان روانہ کی جائے گی۔
نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا انتقال اتوار 22 نومبر کی صبح لندن میں گھر پر ہی ہوا تھا۔
…………………………………….
سابق وزیراعظم اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اخترکی نماز جنازہ عالمی اخبار کو ملنے والی لندن سے خاندانی ذرائع کی اطلاعات کے مطابق آج جمعے کو ریجنٹس پارک لندن میں اور ہفتے کو لاہور میں ادا کی جائے گی۔
دتوسری جانب لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ ہفتے (28 نومبر) کو ادا کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔
ن لیگی ترجمان نے یہ بھی اعلان کیا کہ شریف برادران کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار 29 نومبر کو ہوگی۔
مریم اورنگزیب نے واضح طور پر کہا کہ رسم قل میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
اسحاق ڈار نے آیون فیلڈ ہاؤس کے باہرمیاں نواز شریف کی والدہ کے جنازے کے حوالے سے کرتے ہوئے بتایا ہےکہ بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔امید ہے لندن میں جنازہ جمعرات کو ہو جائے گا
اور امید ہے بیگم شمیم اختر کی میت ہفتے کو پاکستان پہنچ جائے گی
ہمارے ساتھ سید کوثر کاظمی نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ جنازہ کے وقت اور میت کی منتقلی بارے کل تک حتمی فیصلہ ہو جائے گا
لندن میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے انتظامات میں تاخیر ہو رہی ہے
لاک ڈاون کی وجہ مسجد میں محدود افراد نمازِ جنازہ میں شرکت کر سکیں گے۔
میاں نواز شریف کو بدستور گردے میں تکلیف ہے۔اسحاق ڈار
میاں نواز شریف غمِ سے نڈھال ہیں۔
نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت دو سے تین روز میں لندن سے لاہور پہنچ جائے گی۔ پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پانچ روز کےلیے پرول پر رہائی کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوا شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے لاہور چند روز میں پہنچے گی۔ ن لیگی قائدین کی طرف سے مرحومہ کی میت جمعرات یا جمعہ کو لاہور پہنچانے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
قطر ائیر ویز کے لئے ڈاکیومینٹس مکمل کر کے جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے بیگم شمیم اختر کی میت ہفتہ کے روز برٹش ایئر ویز کے ذریعے لاہور پہنچائے جانے کی اطلاعات تھیں۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پیرول پر رہائی کی منظوری 5 روز کے لیے دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے تھرو سرکولیشن کابینہ سے منظوری لی۔ تھروسر کولیشن منظوری کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی گئی ہے۔ شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ پر میت وصول کریں گے جبکہ دوسرے لیگی قائدین بھی ہمراہ ہوں گے۔













