پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو بالواسطہ طورپر ٹیم کی قیادت ایک ایسے کھلاڑی کے لیے چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے جو تینوں طرز میں ٹیم کی رہنمائی کرسکتا ہے۔

قومی ٹیم کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے تباہ کن دورے کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ مصباح اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے ‘بہترین پوزیشن’ میں تھے۔

انضمام الحق نے کہا کہ ‘میں نے کپتانی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کوئی مشورہ نہیں دیا لیکن میرا خیال ہے کہ اس ذمہ داری کے لیے وہ کھلاڑی مناسب ہے جو تینوں طرز میں قیادت کرسکے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘مصباح بہت ذہین آدمی ہیں اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے بہترین پوزیشن پر ہیں’۔

SHARE

LEAVE A REPLY