نو مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور اہم شرپسند گرفتار

0
1132

نو مئی کو فوجی تنصیبات پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور اہم شرپسند محمد ارسلان کو گرفتار کرلیا گیا۔

نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ارسلان کے والد نے کہا کہ نو مئی کو جو ہوا غلط ہوا، نوجوانوں کو ایسا نہيں کرنا چاہیے۔

ارسلان کی والدہ نے کہا کہ نومئی کو بچوں کو اکسایا گيا، سب کچھ پلاننگ کے تحت کیا گيا، وہ ان واقعات کی مذمت کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی، ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل جاری ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کا ایک اور مرکزی کردار بے نقاب ہوگیا۔

علی رضا اوکاڑہ سے جناح ہاؤس لاہور حملہ کرنے آیا،بیان میں ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے۔علی رضا اوکاڑہ سے جناح ہاؤس لاہورحملہ کرنے آیا۔کہتا ہےعمران خان کی تقاریرفوج دشمنی کا سبب بنیں۔نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل پہلے سے طے شدہ پلان تھا۔علی رضا نے انکشاف کیا کہ پلان زمان پارک میں تیار کیا گیا۔تحریک انصاف کی قیادت شامل تھی۔

علی رضا نےبتایا کہ تحریک انصاف رہنماؤں میں حسان نیازی،یاسمین راشد، اعجازچوہدری شامل تھے،پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مل کرکورکمانڈر ہاؤس پرجلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے،یہ سب واقعات عمران خان کی فوج مخالف تقاریر کا نتیجہ ہیں،شرپسند عمران خان کی تقاریر سے متاثرہوکریہ سب کچھ کیا،جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے۔

………………

لاہور میں جناح ہاؤس پر حملےکی تحقیقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے جیو فینسنگ کی مدد سے 35 موبائل نمبر ٹریک کرلیے ہیں اور موبائل نمبر کالز کا ڈیٹا بھی اکٹھا کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ موبائل صارفین حملے کے وقت کئی گھنٹے جناح ہاؤس اور دیگر حساس تنصیبات کے پاس رہے، ان صارفین کے کوائف اور پتے سمیت تمام تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان موبائل صارفین کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں پی ٹی آئی مظاہرین نے جناح ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور آگ لگا دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY