کابل حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین امن عمل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گیا ہے۔ جمعے کے دن قطر میں ہونے والے اس مذاکراتی عمل میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر براہ راست رابطہ ہونا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے وفد میں شامل شرکا پر اعتراض کیا ہے۔ شرکاء کی یہ فہرست قطر کے سینٹر برائے ’کانفلکٹ اینڈ ہومینٹیرین اسٹڈیز‘ کے ڈائریکٹر سلطان باراکات نے تیار کی تھی۔

امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں قیام امن کی خاطر اس مذاکراتی عمل کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY