فرانس میں مسلمانوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 10افراد کے خلاف عدالت نے باضابطہ تحقیقات کا حکم دےدیاہے۔ذرائع کا مطابق ان 10افراد میں 9 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہا پسند، حملوں میں مسجد کے اماموں سمیت دیگر مسلمانوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھےجبکہ 10 میں سے 4 ملزمان زیر حراست اور4 کورہا کردیا گیا جبکہ 2 ملزمان عدالتی فیصلے کے منتظر ہیں۔

ان ملزمان میں 65 سالہ سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہے جو مبینہ طور پر گروپ کا سربراہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے فرانس میں مختلف چھاپوں میں 10 افراد کو گرفتار کیا تھا ان کے قبضے سے 36 ہتھیار، دھماکا خیز مواد بنانے کا طریقہ اور بم بنانے کا مواد ملا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY