کویت میں ایک طویل عرصہ گزار کر واپس پاکستان آ کر آباد ہونے والے انجیبئر اشرف علی کی والدہ اور معروف شاعرہ و ادیبہ شاہین اشرف علی کی ساس کا انتقال نشینل ھسپتال فیصل آباد کے ایمر جنسی وارڈ میں رات دو بجے ہوا اور اننکی تدفین بعد نماز عصر مقامی قبرستان میں کر دی گئی
انکے بیٹوں میں اشرف علی، ڈاکٹر منظور علی اور حافظ اختر علی شامل ہیں
وہ تین دن سے زیر علاج تھیں ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں اور سب کی بے پناہ دعاوں کے باوجود انکی زندگی نے ان سے وفا نہ کی۔انکے جنازے پر سارے ملک سے عزیز واقارب اور قریبی دوستو کا اژدھام تھا اور انکو انکے شریک حیات مرحوم و مغفور چودھری رحمت علی کے پہلو میں دفن کیا گیا
ریاض سے خاص طور پر انکی صاحبزادی تسنیم کوثر اور دوسری صاحب زادی لاھور سے تشریف لائی تھیں
مرحومہ اپنی نیک دلی اور خدا ترسیکے باعث ھر دل عزیز تھیں ان کا پرنور چہرہ دیکھ کرجنازے میں شریک ھر شخص کی زبان پر دعایئہ کلمات تھے
عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کے علاوہ اخبار کے ادارتی بورڈ نے جناب اشرف علی اور شاہین اشرف علی کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کی اور غم زدہ خاندان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ھماری دعا ھے کہ پروردگار انکو جنت الفردوس میں مقام اعلی عطا فرماے آمین














اللّه ان کے درجات بلند فرماے ۔۔ آمین ۔۔ طارق اقبال کویت