چینی قونصل خانے پر حملے میں سی فور بارود استعمال کیا گیا، عمرخطاب

0
766

انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی( سی ٹی ڈی) راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں سی فور بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے جو دیسی ساختہ نہیں ۔ یہ بارود دہشت گردوں کو اُنہی طاقتوں نے فراہم کیا ہے جنہوں نے یہ حملہ کرایا ۔

راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے پیچھے دشمن ملک کی ایجنسی کا ہاتھ ہے،چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تعداد 4 نہیں 3 ہی تھی، تحقیقات کی ہیں کوئی دہشت گرد فرار نہیں ہوا۔

انچارچ سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ سہولت کاروں کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرچکے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY