کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ تمام ایئر پورٹس پر فلائٹس آپریشن بند کر دیئے گئے ہیں۔
مہلک وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاؤ اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اسے وباء قرار دیے جانے کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ’’نوٹم‘‘ جاری کیا جس کے مطابق پاکستان میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ تمام ایئر پورٹس پرفلائٹس آپریشن بند ہوں گے۔
نوٹس ٹو ائیر مین ’’نوٹم‘‘ کے مطابق بین الاقوامی پروازیں کراچی، لاہور اوراسلام آباد ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی۔












