چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے سکھر میں 300 ملی میٹر بارش ہونے کی تردید کرتے ہوئے صحیح اعداد و شمار بتا دیے۔
سکھر میں گزشتہ دو روز سے جاری بارش نے مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور پورا شہر پانی پانی ہو گیا، سکھر شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ ریلوے اسٹیشن اور آج پاس کے علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
میئر سکھر ارسلان شیخ میئر نے دعویٰ کیا کہ شہر میں 77 سال کی تیز ترین برسات ریکارڈ کی گئی، سکھر میں 292 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، موسلا دھار بارش سے لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز کے علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے۔












