کمشنر کراچی نوید شیخ نے شہر میں وال چاکنگ پر پابندی عائد کردی۔

کمشنر کراچی نے وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کی دیواروں پر وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہراہوں اور دیواروں پر سیاسی نعرے اور تشہیری مواد لکھنا قابل سزا جرم ہوگا۔

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY