شارجہ : کنگز کا ہاتھوں یونائیٹڈ کو شکست، پلے آفز کیلئے کوالیفائی کرلیا
پاکستان سپر لیگ تھر ی کے آخری گروپ میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹ سے شکست دے دی، اس جیت کے ساتھ کنگز نے پلے آفز مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔عثمان خان عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ قرار پائے گئے۔
شارجہ : کنگز کا ہاتھوں یونائیٹڈ کو شکست، پلے آفز کیلئے کوالیفائی کرلیا
125رنز کے ہدف کے تعاقب میں کنگز کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، ٹیم کی جانب سے جو ڈینلی 36، کولن انگرام 31اور بابر اعظم 29رنز کے اسکور کے ساتھ نمایاں رہے ۔
بابر اعظم29اور کولن انگرام 31رنز کے اسکورکے ساتھ آخر تک ناقابل شکست رہےاور کنگز کو میچ جیتنے اور پلے آفز میں داخل ہونے میں اہم کردارادا کیا۔












