اثاثہ جات ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ بنک آفیسرز اشتیاق علی و طارق جاوید اور قومی سرمایہ کاری ٹرسٹ کے افسر شاہد پرویز بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔

احتساب عدالت نے نجی بنکوں کے افسران عبد الرحمان گوندل اور مسعود غنی کو بھی جرح مکمل کرنے کیلئے دوبارہ طلب کر رکھا ہے۔

اسحاق ڈار کے وکیل اثاثے منجمد کرنے کی نیب رپورٹ پر تحریری جواب داخل کرایں گے اور دلائل دیں گے۔ نیب نے گزشتہ پیشی پر وزیر خزانہ کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی توثیق کے لئے رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY