سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نعروں پر یقین نہیں رکھتا، پیپلز پارٹی نعرے لگاتی ہے کہ زندہ ہے بھٹو، مگر جو آدمی مر جائے وہ زندہ نہیں ہوتا۔ چودھری نثار نے کہا کہ الیکشن جیتوں یا نہ جیتوں، ووٹرز کو تنہاء نہیں چھوڑوں گا، مخالفین آستیںیں چڑھا کر تقریریں کرتے ہیں، عوامی خدمت کے کام ہم نے کئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریر کرنا آسان، کام کرنا مشکل ہے، پارٹیاں بدلنے والے کبھی بے نظیر، کبھی مشرف، کبھی شجاعت اور اب عمران کے نعرے لگا رہے ہیں، ٹیکسلا والے بھاگنے والوں کے پیچھے نہیں چلتے، جو کسی ایک مقام پر کھڑا نہ ہو، اسے سرور خان نہیں کہا جا سکتا۔

چودھری نثار نے اعلان کیا کہ پارٹیاں بدلنے کا مسئلہ میرے ساتھ پیش نہیں آئے گا، اپنی پارٹی میں گونگا بہرا بن کر نہیں بیٹھتا، مخالفوں ہی نہیں نواز شریف کے سامنے بھی سچ بات کرتا ہوں، صرف اللہ کی ذات سے ڈرتا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY