اڑھائی لاکھ ڈالر میں ترک شہریت حاصل کریں

0
865

موقع سے فائدہ اٹھا لیجئے کہ اب ترکی حکومت نے اڑھائی لاکھ ڈالر مالیت کی جائیداد خریدنے والے تمام غیر ملکیوں کو اپنے ملک کی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کی شہریت حاصل کرنے سے متعلق نئے قانون کی منظوری کے بعد اسے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

اس نے قانون کے تحت اڑھائی لاکھ ڈالر یا اتنی ہی مالیت کے ترک لیرے سے خریدی گئی غیر منقولہ جائیداد کے تین سال تک فروخت نہ کرنے کی شرط کے ساتھ نوٹری پبلک سے اس کی تصدیق کرواتے ہوئے ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے امکانات حاصل ہو جائیں گے۔

اس طرح غیر منقولہ جائیدادوں کی خرید وفروخت کے دوران زیر تعمیر منصوبوں میں جائیداد خریدتے ہوئے اور اسے نوٹری پبلک سے تصدیق کرواتے ہوئے تین سال تک اس جائیداد کے فروخت نہ کرنے کی شرط پر ترکی کی شہریت دی جا سکے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY