جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسر ڈاکٹر مغیث کی تدفین

0
985

ممتاز ماہرِ تعلیم ،جامعہ پنجاب شعبہ ابلاغیات کے سابق پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے اب اطلاعات کے مطابق نماز جنازہ کے بعد انکی تدفین کر دی گئی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق سربراہ ،ممتاز ماہرِ تعلیم اور شعبہ صحافت کا ایک بڑا نام ڈاکٹر مغیث الدین شیخ اپنے خالق حقیقی سےجا ملے، مرحوم چند دن پہلےکورونا وائرس میں مبتلا ہوئےتھے اور لاہور کےایک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی عمر68برس تھی، ان کے ہزاروں شاگرد اس وقت ملک اور بیرون ملک مختلف میڈیا ہاؤسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹرمغیث الدین شیخ نے آئیوا یونیورسٹی امریکا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، “میڈیا اور خارجہ پالیسی کا باہمی تعلق” ان کے تحقیقی مقالے کا موضوع تھا،انہیں صدارتی ایوارڈ “اعزاز فضیلت “سے بھی نوازا گیا ۔

ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY