نواز شریف کیلئے گوجرانوالہ میں خصوصی کھانوں کا اہتمام

0
67

مٹن کنہ، چڑے، بٹیر سمیت بارہ ڈشز سے سابق وزیر اعظم کی تواضع کی گئی۔ نواز شریف کیلئے پکوان خصوصی طور پر مقامی ہوٹل سے تیار کرائے گئے تھے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف پہلوانوں کے شہر کے مہمان بنے۔ کھابوں کیلئے مشہور شہر میں قائد نون لیگ کیلئے خصوصی ڈشز کا اہتمام کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم کی چٹ پٹے مٹن کنہ گوشت، دال گوشت سمیت بارہ ڈشز سے تواضع کی گئی۔

گوجرانوالہ کے مشہور مصالحہ دار چڑے، بٹیرے، تکہ بوٹی، ملائی بوٹی، چانپ، قیمے کے پراٹھے بھی دستر خوان کی زینت بنے۔ مٹن کنہ نواز شریف کی پسندیدہ ڈش بتائی جاتی ہے، کھانے کے ساتھ فریش سلاد، رشین سیلیڈ، پاستہ بھی مہمانوں کو پیش کیا گیا۔

میٹھے کے بغیر تو ڈنر بھی نامکمل ہوتا ہے اس لئے خصوصی مہمان کیلئے کھیر، ٹرائفل، فروٹ کیک، فریش کریم کیک اور انواع و اقسام کی مٹھائیاں بھی کھانے کا حصہ تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY