آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی معیشت کے ساتھ جڑی ہے، ملک میں داخلی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی، صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معیشت اور سیکیورٹی کے موضوع پر آرمی آڈیٹوریم میں سیمینار منعقد ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کی میزبانی کی، حکومتی اقتصادی ٹیم، معروف تاجر رہنما بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا حکومت کی معاشی ٹیم اور کاروباری برادری میں بات چیت ایک اچھا شگون ہے، سرکاری اور نجی اداروں میں تعاون سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY