پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنا درست نہیں۔
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں نواز لیگ کے آئوٹ ہونے سے سیاسی نظام کو دھچکا لگا ہے، احتساب صرف سیاست دانوں کا نہیں، سب کا ہونا چاہئے۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایشیاء فلم فیسٹیول میں شرکت کے بعد میڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔
کراچی ایکسپو سینیٹر میں ایشیاء فلم فیسٹیول کے آخری روزمیڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔
انہوں نے سینیٹ الیکشن سے نواز لیگ کے آوٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ نیب کی ازسرِ نو تشکیل ضروری ہے، احتساب صرف سیاستدانوں کا نہیں ہونا چاہئے۔
اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شدت پسندی کو ہمیشہ اسلام سے جوڑا جاتا ہے مگر اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔












