امریکی اور روسی وُزرائے خارجہ کے درمیان شام کے موضوع پر ٹیلیفون بات چیت

0
357

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اُن کے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف نے ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں شام کی صورتِ حال پر تبادلہٴ خیال کیا ہے۔

یہ بات روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں وُزرائے خارجہ نے یوکرائن کے بحران اور شمالی کوریا کے معاملے میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں اشتراکِ عمل جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ ٹیلیفون گفتگو امریکی درخواست پر عمل میں آئی تھی۔

ادھر ترک فوج نے کہا ہے کہ اُس کا سرحد پار شامی سرزمین پر شدت پسند ملیشیا ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ترک فوجی ہلاک ہو گیا جبکہ 23 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت پر ہوئی ہیں، جب ترکی نے اپنے سرحدی علاقے کو باغیوں سے پاک کرنے کی مہم تیز تر کر دی ہے۔ ترک فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سرحدی گاؤں زیارہ کے قریب ہونے والی جھڑپوں میں تین ترک فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY