عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا: بیرسٹر گوہر

0
899

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کا مسئلہ ہے اسی لیے چیف جسٹس سے سماعت جلد مقرر کرنےکی استدعا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام اسٹیٹس کو سےجان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا، یہ شوقیہ مارچ نہیں، مارچ میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے، توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتیں مارچ میں شامل ہوں گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام جمہوری انداز میں تبدیلی اور نئے انتخابات چاہتے ہیں، عوام سیاسی تناؤ اور تقسیم سے بیزار ہو چکے ہیں، نئے صوبوں کے معاملے میں جلد بازی نقصان دہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مسئلہ ہے، چیف جسٹس سے سماعت جلد مقرر کرنےکی استدعا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ نرسنگ کالج واقعے میں طلبا پرپولیس تشدد افسوسناک ہے، متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے، پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبوں سے متعلق بیان قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY