میانمر حکومت کے ظلم و ستم سے تنگ روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی طرف ہجرت جاری، گزشتہ روز سینکڑوں روہنگیا مسلمان رات کے اندھیرے میں کشتیوں کے ذریعے بنگلا دیش پہنچے، 4 لاکھ 80 ہزار روہنگیا ابھی تک راخائن سے ہجرت کر چکے ہیں۔ ترک نائب وزیراعظم نے بھی بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کا دورہ کیا، انہوں نے پناہ گزینوں کو ایک لاکھ عارضی ٹھکانے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری طرف میانمر میں مسلمانوں کی نسل کشی پر بھارت میں مسلمانوں سڑکوں پر نکل آئے، پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے مظاہرین نے میانمر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ادھر مقبوضہ جموں اور کشمیر کے ڈپٹی وزیراعلیٰ نرمل سنگھ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہ آئے۔ نرمل سنگھ نے کہا بھارت میں داخل ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔












