بارسلونا حملہ آور یونس ابو یعقوب کی ہلاکت، تصدیق نہیں ہو سکی

0
766

ہسپانوی علاقے کاتالونیا کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گولی ماری ہے، جس پر شبہ کیا گیا ہے کہ وہ بارودی جیکٹ پہنے ہوئے تھا۔ ایک مقامی ہسپانوی پبلک ٹیلی وژن نے بھی ہلاک ہونے والے کو بارسلونا کا حملہ آور قرار دیا ہے۔

سرکاری ٹیلی وژن نے تفتیشی عمل میں شامل افراد کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا یقینی طور پر یونس ابو یعقوب ہے۔ کاتالونیا کی پولیس نے ان رپورٹوں پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ جس شخص کو ہلاک کیا گیا ہے،

پولیس ابھی تک اُس کے قریب جانے سے گریز کر رہی ہے کیونکہ انہیں شبہ ہے کہ وہ بارودی جیکٹ پہنے ہوئے ہے جو پھٹ سکتی ہے۔ پولیس نے اس ہلاک ہونے والے کی تلاشی کے لیے روبوٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپانوی پولیس کے بم اسکواڈ کے پاس ایسے روبوٹ موجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY