پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے پلے آف مرحلے کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے پلے آف مرحلے کا کل سے شہر قائد کراچی میں آغاز ہو رہا ہے جس کے لیے سخت سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی پلان میں نیشنل اسٹیڈیم سمیت تمام متعلقہ روٹس اور ہوٹلوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے متبادل روٹس پلان پہلےہی دے دیا گیا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY