سعیدہ وارثی یہودی اخبارکےخلاف ہتک عزت کامقدمہ جیت گئیں

0
144

برطانوی دارالامراکی ٹوری رکن سعیدہ وارثی یہودی اخبارکےخلاف ہتک عزت کامقدمہ جیت گئیں،اخبار نے معذرت کرلی ، 20 ہزار پاؤنڈز ادا کرے گا۔

اخبارکی جانب سے سعیدہ وارثی پرالزام لگایاگیاتھاکہ وہ داعش کی صفائی پیش کرتی ہیں اورانہوں نے داعش میں شامل برطانوی مسلمانوں کیخلاف کارروائی کی مخالفت کی ۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سعیدہ وارثی نے کہا کہ مسلمان انتہاپسندی کی حمایت نہیں کرتےاور مجھ پرداعش کےحملوں کی حمایت کرنےکاالزام لگایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ میرےخلاف بار بار آرٹیکل چھاپےگئےجس پر لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا اورمیری ساکھ کونقصان پہنچا مگر اب اخبار نے قبول کر لیا ہے اور صفحہ اول پر معذرت بھی شائع کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اخبارمجھے20ہزارپاؤنڈکاجرمانہ اداکرےگاجوفلاحی ادارے کو دوں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY