پشاور زلمی کی پوری ٹیم 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر ڈھیر ہوگئی۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے تھے۔

صائم ایوب کی ففٹی بھی کسی کام نہ آئی، پشاور زلمی کی ایک بعد ایک وکٹ گرتی گئی، بابر اعظم 9 رنز، محمد حارث 40، صائم ایوب 53 ، ٹام کوہلر کیڈمور 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بھانوکا راجا پاکسے اور وہاب ریاض 1,1 سکور بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ خرم شہزاد 2، جیمز نیشم 12 جبکہ سلمان ارشاد بغیر کوئی سکور بنائے احسان اللہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور احسان اللہ نے3،3 ، عباس آفریدی نے 2، کارلوس براتھویٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطان کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا بعدازاں شان مسعود 25 گیندوں پر 20 سکور بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر66 رنز بنا کر سفیان مقیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ریلی روسو 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے35 گیندوں پر 75 سکور بناکر سلمان ارشاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بیسٹ الیون کو کھلانے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے پاس بولرز اچھے ہیں، پچ میں بولرز کو مدد ملے گی۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پچ مختلف لگ رہی ہے،ٹاس کا فرق نہیں پڑتا اچھی کرکٹ کھیلیں گے،اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز دو میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے ایک میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ پشاور زلمی نے ایک میچ کھیلا ہے اور اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY