یکم مئی کی تاریخ دنیا بھر میں لیبر ڈے کے طور پر منائی جاتی ھے اس دن دنیا کے مختلف ممالک میں محنت کشوں کی عید اور انکی تفریح و خوشی کے لیے دلچسپ پروگرامز بنائے جاتے ھیں
اس دن تعطیل ھوتی ھے محنت کش اپنے کنبے کے ساتھ ان تقریبات و مسابقات میں شریک ھوتے ھیں اس دن شکاگو کے مزدورں نے اپنے لہو سے جو تاریخ لکھی تھی ان محنت کشوں کی قربانی کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ھے وہ جو تاریک راھوں میں مارے گیے تھے جو کچھ مطالبات لیکر آئے تھے اور پھر ان سے زندگی چھن لیگئی تھی اس لہو لہان دن کی یاد کو تازہ رکھنے کے لیے دنیا بھر میں اس دن کو بڑے اھتمام سے منایا جاتا ھے
جہاں ھم رھتے ھیں وھاں یکم مئی کو عام تعطیل نہیں ھوتی ھے
اور نہ کسی مزدور کو کسی محنت کش کو آرام یا کوئی اور سہولت دی جاتی ھے
میں سوچتی ھوں ھم اس پاک نبی کی امت ھیں ان کا فرمان تھا کہ مزدور کی اجرت اسکی جبین سے پسینہ خشک ھونے سے قبل ادا کر دی جائے
ھیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات














بہت خوبصورت تحریر