امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ روس کے خلاف امریکی پابندیاں اس وقت تک عائد رہیں گی، جب تک روس اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا۔ انہوں نے یہ بات جمعے کے روز اپنے دورہ یوکرائن کے دوران کہی۔

انہوں نے جمعے کو یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا یوکرائن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت کی حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں کییف حکومت نے خاصی پیش رفت بھی کی ہے۔ ان کا تاہم کہنا تھا کہ ابھی متعدد امور میں یوکرائن کو عسکری اور سیاسی میدان میں اقدامات اٹھانا ہوں گے، تاکہ اسے مغربی دفاعی اتحاد کی رکنیت مل سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY