ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستانی ہاکی اسکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہو گا۔

ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ واہگہ کے راستے بھارت جائے گا، عمر بھٹہ کی قیادت میں ٹیم براستہ امرتسر چنائی جائے گی۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے 3 آفیشلز اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں۔

بھارت روانگی سے قبل ٹیم کا ایک پریکٹس سیشن لاہور میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ ایشیئن چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا سے ہو گا جبکہ بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈول ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY