ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا اعزاز حاصل کرنے والے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔

جمعرات کو ویرات کوہلی آسٹریلیا کےخلاف 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوئے۔کینگروز کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی کوہلی صفر پر پویلین لوٹے تھے۔

یہ ویرات کوہلی کے ون ڈے کیریئر میں پہلا موقع ہے جب وہ مسلسل 2 میچز میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اس کے ساتھ ویرات کوہلی نے موجودہ کرکٹرز ( مطلب جو ریٹائر نہیں) میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY