چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے سابق سینیٹر داؤد اچکزئی پر قاتلانہ حملہ چمن کے علاقے پیر علیزئی میں کیا گیا، جہاں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں اور داؤد زئی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دییا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خود کش حملے میں سراج رئیسانی سمیت ایک سو اٹھائیس سے زائد افراد شہید ہوئے تھے ۔

یاد رہے گزشتہ دنوں پی کے 78 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور بھی اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پشاور میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران اسٹیج کی جانب جا رہے تھے کہ ایک خودکش حملہ آور نے انہیں نشانہ بنا ڈالا۔ اس واقعے میں اے این پی رہنما سمیت 20 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY