چیئرمین نیب کی زیرصدارت پراسیکیوشن کی کارکردگی کے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن اورڈاکٹرعاصم حسین کےمقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے،نیب کی طرف سےکسی کےساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر کہا تھا کہ انصاف سب کے لیے ہے،چیئرمین نیب کی حیثیت سے ’احتساب سب کے لیے‘ پر پورا یقین ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ کسی صوبےیاشخص کےساتھ امتیازی سلوک روانہیں رکھاجائےگا،ناقابل ضمانت وارنٹس کا اجرا ءعدالت مجاز کا صوابدیدی اختیار ہے۔
چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ الزام کی قانون کےتقاضوں کےمطابق جانچ پڑتال کی جائےگی،حقائق، شواہد اور قانون کی بنیاد پر ریفرنس مجاز عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے












