وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیشنل بینک کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے،فاٹا انضمام تیز کرنے اورجنوبی پنجاب صوبے کےلئے کمیٹیاں بنادی گئی ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہواجس کے بعدوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےمیڈیا کو بریفننگ دی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک کروڑ ملازمتوں اور 50لاکھ گھروں کے قیام کےلئے ٹاسک فورس بنادی ہےجس کا کام اس حوالے حکومتی لائحہ عمل کی تیار ی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے منظوری دی ہے کہ نیب کے قانون کو موثر بنانے کےلئے ترامیم کی جائیں گی اس حوالے سے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنادی گئی ہے ۔

؎

ان کا مزید کہناتھاکہ وفاقی کابینہ سول سروس قانون میں ترمیم کےلئے بھی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو حکومت کو اس حوالے سے تجاویز دی گئی ۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں چیئرمین نیشنل بینک سعید احمد خان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کےلئے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے جو اس حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے بات چیت کرے گی ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ ایماندار سرکاری افسران کو ڈرنے کی ضرورت نہیںمگر جوایماندار نہیں انہیں ضرور ڈرنا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY